خبرنامہ

احد چیمہ کو ترقی کیوں دی ؟ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی

احد چیمہ کو ترقی کیوں دی ؟ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی

لاہور: (ملت آن لائن) کرپشن کے ملزم احد چیمہ کو ترقی کیوں دی ؟ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی ، اپوزیشن ارکان نے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کر دیا۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی 20 ویں گریڈ میں ترقی پر اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید احتجاج کیا ۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کو جیل سے گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دے دی گئی ، ایک زیر حراست ملزم کو گریڈ بیس میں ترقی دی گئی جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ احد چیمہ ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں یہ وفاق کا معاملہ ہے ۔ احد چیمہ کی گریڈ 20 میں ترقی کے خلاف اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں شدید نعرے بازی کی گئی ۔ سابق ڈی جی ایل دی اے احد چیمہ کی ترقی پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے ایوان سے علامتی واک آوٹ کیا۔ دوسری جانب سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف ڈی ایم جی افسران نے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں اپنے دفاتر کو تالے لگا دیئے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے فوری طور پر دفاتر بند کرنے کا حکم دیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول ، ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر دانش افضال ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عرفان علی کے دفاتر کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا ۔ ڈی ایم جی گروپ کے افسران مطالبہ کر رہے ہیں کہ احد چیمہ کو رہا کیا جائے ۔ بڑے افسران کی ایسے گرفتاری مناسب نہیں ، اگر گرفتاری مقصود ہے تو مجوزہ طریقہ کار کو اختیار کیا جائے اور چیف سیکریٹری کو خط لکھ کر آگاہ کیا جائے۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں تالہ بندی سے سائلین رل گئے۔ کل ڈی ایم جی گروپ کے افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں احمد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔