خبرنامہ

احسان اللہ احسان نے غیر ملکی دشمنوں کو بے نقاب کیا: پاک فوج

راولپنڈی (ملت آن لائن + آن لائن) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان سامنے آنے کے بعدپاک فوج بھی میدان میں آگئی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوجوان ہماری طاقت ہیں اور وہ دشمن کی جھوٹی باتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔تفصیل کے مطابق احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان منظر عام پر آنے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ احسان نے غیر ملکی دشمنوں کے ایجنڈے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو بے نقاب کردیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہماری طاقت ہیں اور وہ دشمن کی جھوٹی باتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔