خبرنامہ

احسن اقبال اور نثار میں تلخ کلامی

احسن اقبال اور نثار میں تلخ کلامی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے دوران احسن اقبال اور چودھری نثار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔ جس پر خواجہ آصف نے دونوں کو ٹوکا، وزیر خارجہ کے ٹوکتے ہی چودھری نثار غصے میں اٹھ کر کمرے سے چلے گئے ۔ کمرے سے جانے پر طارق فضل چودھری اور ڈاکٹر آصف کرمانی انہیں منا کر واپس لائے ۔ جبکہ نواز شریف نے دونوں رہنماؤں کی حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے احسن اقبال اور چودھری نثار کو و پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت کی۔