دیر بالا(ملت آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان صبح اٹھتے ہی استعفیٰ کی بھیک مانگتے ہیں جب کہ میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔
لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر دیر بالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کی تکمیل پر دیر بالا و چترال کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، ترقی کے دشمن 2002 سے 2013 کے جنرل الیکشن سمیت بلدیاتی اور ضمنی الیکشن میں مسترد شدہ ہیں جب کہ ملک و عوام کو ترقی سے محروم رکھنے والے سیاست کے قابل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صبح اٹھتے ہی استعفیٰ کی بھیک مانگتے ہیں، میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے جب کہ اپنے ملک و عوام کو تکلیف سے بچانے کی خاطر 7 سال جلاوطنی برداشت کی۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کی تکمیل پر دیر بالا و چترال کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، ترقی کے دشمن 2002 سے 2013 کے جنرل الیکشن سمیت بلدیاتی اور ضمنی الیکشن میں مسترد شدہ ہیں جب کہ ملک و عوام کو ترقی سے محروم رکھنے والے سیاست کے قابل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صبح اٹھتے ہی استعفیٰ کی بھیک مانگتے ہیں، میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے جب کہ اپنے ملک و عوام کو تکلیف سے بچانے کی خاطر 7 سال جلاوطنی برداشت کی۔