خبرنامہ

اسحاق ڈاراوراہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل عدالت میں پیش

اسحاق ڈاراوراہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل عدالت میں پیش
اسلام آباد:(ملت آن لائن) آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس میں اسحاق ڈار اور ان کے اہلخانہ کے تین بینک اکاؤنٹس کی کمپیوٹرائزڈ تفصیل احتساب عدالت میں پیش کر دی گئی۔ ہجویری ہولڈنگ کمپنی کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں جبکہ اسحاق ڈار اور انکی اہلیہ کے نام پر لاکر کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا کیا۔ جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت کر رہے ہیں۔ گواہ عظیم خان نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا نیب کی جانب سے اگست 2017 میں اسحاق ڈارکے اکاؤنٹ کی تفصیل مانگی گئی، اسحاق ڈار کا پہلا اکاؤنٹ اکتوبر2001 سے اکتوبر 2012 کے درمیان کھولا گیا جبکہ دوسرا اکاؤنٹ اگست 2012 سے دسمبر 2016 کے درمیان کھولا گیا اور تیسرا اکاؤنٹ جنوری 2017 سے اگست 2017 کے درمیان فعال رہا۔