خبرنامہ

اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: (ملت آن لائن) اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت، وفاقی وزیر خزانہ کی نئی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی گئی۔ وکیل اسحاق ڈار نے عدالت سے نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست کر دی۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا اسحاق ڈار کی انجیو گرافی ہوچکی ہے لیکن ابھی مزید ٹیسٹ ہونے ہیں۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی اور کہا اسحاق ڈار مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ایکو ٹیسٹ میں 4 منٹ لگتے ہیں۔ عمران شفیق نے مزید کہا اسحاق ڈار نے نیا ڈاکٹر مقرر کر لیا کیونکہ پہلے نے انکی مرضی کی رپورٹ نہیں دی۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا اسحاق ڈار کو کوئی ایسی بیماری نہیں جو عدالت آنے سے روکے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو شدید بے چینی ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا اسحاق ڈار کی انجیو گرافی ہوچکی ہے لیکن ابھی مزید ٹیسٹ ہونے ہیں۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی اور کہا اسحاق ڈار مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ایکو ٹیسٹ میں 4 منٹ لگتے ہیں۔ عمران شفیق نے مزید کہا اسحاق ڈار نے نیا ڈاکٹر مقرر کر لیا کیونکہ پہلے نے انکی مرضی کی رپورٹ نہیں دی۔