خبرنامہ

اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست

اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ اسحاق ڈارکے ضامن کی جائیداد قرق کرنے کا حکم اسحاق ڈار کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ہجویری ٹرسٹ کا بینک اکاؤنٹ فعال کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

…………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…بشریٰ بی بی سے تیسری شادی، عمران خان نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کی خبروں پر پہلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا اگر کیا ہے تو شادی کی خواہش ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تنقید کیے جانے پر عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مختلف ٹوئٹس کے ذریعے جواب دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی، قوم کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے، کیا سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا حکم دیا یا ملک کے خفیہ راز بھارت کو دیے، میں نے ان جرائم میں سے کوئی جرم نہیں کیا اور اگر کچھ کیا تو شادی کی خواہش رکھنا ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں شریف برادران کو گزشتہ 40 سالوں سے جانتا ہوں اور میں ان کی گھناو¿نی زندگی کے بارے میں بھی جانتا ہوں لیکن میں ان کی گھناو¿نی تفصیلات کا پردہ فاش نہیں کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف نواز شریف کی گھٹیا میڈیا مہم سے فرق نہیں پڑتا، عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔