اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس موصول ہوگیا۔نیب نے اسحاق ڈار کو پیش ہونے کے لیے 15 اگست کو نوٹس جاری کیا
پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت نیب کو 4 ریفرنسز 6 ہفتوں میں یعنی 8 ستمبر تک دائر کرنا ہیں۔
قومی احتساب بیورو نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش ہونے کے لیے 15 اگست کو نوٹس جاری کیا جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔
نیب ریفرنسز: نوازشریف، حسن، حسین نواز پیش نہ ہوئے
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں طلب کیا گیا ہے اور وہ 23 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے اسحاق ڈار نے وفاقی وزرا زاہد حامد اور انوشے رحمان سے مل کر جواب تیارکرلیا ہے۔
واضح رہےکہ نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں اور جائیداد سے متعلق تفصیلات اکیس اگست تک طلب کی گئی ہیں۔