خبرنامہ

اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں، متعدد افراد زخمی
غزہ: (ملت آن لائن) بیت القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے پر فلسطینی نوجوان سڑکوں پر آ گئے، جنہیں منتشر کرنے کے لیے فوج نے زبردست شیلنگ کی۔ جھڑپوں میں کئی نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیل میں بسنے والے عرب شہریوں نے بھی تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا اور متازعہ فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر احتجاج طویل ہوا تو یہ کسی بھی وقت جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر کے صدر السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی فیصلے کے خلاف آواز بلند رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔