خبرنامہ

اسرائیل ،عدالت نے16سالہ فلسطینی بچے کو 3ماہ قید کی سزاکا حکم دیدیا

رام اللہ اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے 16سالہ فلسطینی بچے کو 3ماہ قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت کی طرف سے عناتا قصبے کے رہائشی 16 سالہ نور کاید عیسی کو بدنام زمانہ عوفرجیل منتقل کردیا گیا ہے۔ کلب برائے اسیران کے وکیل محمود الحلبی نے بتایا کہ نور کاید عیسی کی یہ دوسری بار گرفتاری ہے، اس سے قبل وہ4 ماہ تک اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کاٹ چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نور کاید عیسی پر اسرائیلی پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اسی الزام کے تحت اسے 3ماہ کے لیے پابند سلاسل کیا گیا ہے