اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، جاپانی وزیر خارجہ
مانامہ:(ملت آن لائن) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تنازعے کے دو ریاستی حل کی جاپان حمایت کرتا ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مانامہ میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے موضوع ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تنازعے کے دو ریاستی حل کی جاپان حمایت کرتا ہے۔ مذہبی اور نسلی لحاظ سے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے جاپان غیر جانبدار ہے، جس کا خطے کی تاریخ میں کبھی کوئی منفی کردار نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد 70 سال سے زائد عرصے سے امن پسند ملک کی حیثیت میں مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے کے لیے جاپان زیادہ کردار ادا کر سکے گا۔کونو نے کہا کہ یہ خطہ ایشیا اور افریقہ کے درمیان مرکز کا کردار ادا کرتا ہے اور اس کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان مذاکرات اور خطے میں تبادلوں کے فروغ کی حمایت کے لیے تیار ہے۔دو ریاستی حل کی حمایت کے حولے سے انھوں نے کہا کہ جاپانی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست پْرامن طریقے سے بقائے باہمی سے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اس تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دیگر معاہدوں کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔ واضح رہے کہ وہ بحرین کا دورہ کرنے والے جاپان کے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔
خبرنامہ
اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، جاپانی وزیر خارجہ