نیویارک:(ملت+اے پی پی) امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ پیش آنے والے توہین آمیز رویئے کی اجازت نہیں دیں گے اور اسرائیل کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد سے امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے جب کہ سیکرٹری خارجہ جان کیری نے بھی اوباما انتظامیہ کا بھرپور دفاع کیا ہے تاہم دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹس میں کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد صدر اوباما کی جانب سے اسرائیل کے لئے اختیار کردہ اشتعال انگیز پالیسیوں کونظرانداز کرنا میری کوشش ہوگی اور ہم اسرائیل کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گےکیوں کہ اسرائیل امریکا کا بہترین دوست ہے۔
خبرنامہ
اسرائیل کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ٹرمپ
