اسلام آباد دھرنا میں جھڑپوں میں پولیس اہلکار شہید؛63 زخمی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے لیے پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ جھڑپوں میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں سمیت 63 افراد زخمی ہیں۔ فیض آباد خالی کرانے کیلئے اسلام آباد پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ ساڑھے تین گھنٹے سے فورسزاور مظاہرین میں آنکھ مچولی جاری ہے۔ مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
اسلام آباد دھرنا قائدین کے واپس جانے سے انکار نے حکومت کو طاقت کے استعمال پر مجبورکردیا ۔ صبح ساڑھے سات بجے سے جاری آپریشن کے دوران فیض آباد انٹرچینج کلیئرکروا کے اَسی سے زیادہ مظاہرین گرفتار کیے گئے جبکہ جھڑپوں می پولیس اور ایف سی کے بیس اہلکاروں سمیت تریسٹھ افراد زخمی بھی ہیں۔
فیض آباد پل پر فورسز کا کنٹرول ہے جبکہ سوہان میں حالات کشیدہ ہیں۔آپریشن کامیابی سے جاری تھا مگر مدرسے کے تقریبا 300طالبعلموں نے پولیس کو پیچھے کی جانب پیش قدمی پر مجبور کردیا۔
دوسری جانب پمز لائے گئے زخمیوں کی تعداد سینتیس ہوگئی ہے جن میں پولیس کے سولہ اور ایف سی کے آٹھ اہلکار شامل ہیں۔ ایم ایس کےمطابق تیرہ زخمی مظاہرین بھی پمز لائے گئے۔ تمام زخمیوں کو معمولی چوٹیں ہیں، ایک دو کو فریکچرہوا جبکہ زیادہ تر افراد آنسو گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بیشتر معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد روانہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ صبح ساڑھے سات بجے سے جاری آپریشن کے دوران فیض آباد انٹرچینج کلیئرکروا کے اَسی سے زیادہ مظاہرین گرفتار کیے گئے ۔
خبرنامہ
اسلام آباد دھرنا میں جھڑپوں میں پولیس اہلکار شہید؛63 زخمی