خبرنامہ

اسلام آباد سے نئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کیلئے رسائی کی شاہرات کی تعمیر کے جاری منصوبہ کیلئے اراضی کی خرید کے سلسلہ میں ایک ارب روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت اسلام آباد سے نئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کیلئے رسائی کی شاہرات کی تعمیر کے ایک جاری منصوبہ کیلئے اراضی کی خرید کے سلسلہ میں ایک ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اس منصوبہ کیلئے حکومت نے مجموعی طور پر تخمینہ پانچ ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا ہے۔