خبرنامہ

اسلام آباد دھرنے کا انیسواں روز، ڈیڈلاک برقرار، محاصرہ مزید سخت

اسلام آباد دھرنے کا انیسواں روز، ڈیڈلاک برقرار، محاصرہ مزید سخت
اسلام آباد:(ملت آن لائن) راولپنڈی اور اسلام کے سنگم فیض آباد پر مذہبی جماعت کا دھرنا انیسویں روز بھی جاری ہے، پولیس نے مظاہرین کا محاصرہ سخت کرنے کیلئے رابطہ سڑکیں اور گلیاں بھی بند کر دیں۔ مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث فیض آباد پر بس ٹرمینلز، تجارتی مراکز بند ہیں۔ جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس تاحال معطل ہے۔ کشیدہ صورتحال کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں اور ضلعی انتظامیہ کے اداروں میں ہائی الرٹ ہے۔ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار فیض آباد میں موجود ہیں۔ دھرنے کے شرکاء کا محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے فیض آباد کی طرف جانے والی رابطہ سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز اور رکاوٹیں رکھ کر بند کر دی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آج ہسپتال جانے کے لئے راستے مانگے والے شہری کو شرکاء کی جانب سے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث فیض آباد پر بس ٹرمینلز، تجارتی مراکز بند ہیں۔ جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس تاحال معطل ہے۔ کشیدہ صورتحال کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں اور ضلعی انتظامیہ کے اداروں میں ہائی الرٹ ہے۔ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار فیض آباد میں موجود ہیں۔ دھرنے کے شرکاء کا محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے فیض آباد کی طرف جانے والی رابطہ سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز اور رکاوٹیں رکھ کر بند کر دی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔