اسلام آباد: فیض آباد دھرنے کا 17واں روز، آج پھر بیٹھک ہوگی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسلام آباد فیض آباد پر 17 ویں روز بھی دھرنا جاری ہے، حکومت اور شرکاء کے درمیان مذاکرات کے کئی دور بے نتیجہ رہے، آج پھر بیٹھک ہوگی۔ اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرانے کیلئے علماء کرام کی 5 رکنی ثالثی کمیٹی قائم کر دی گئی، جو حکومت اور دھرنا منتظمین سے مذاکرات کر کے مسئلے کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریگی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ثالثی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی پیرحسین الدین مہتمم جامعہ رضویہ راولپنڈی کریں گے۔ ڈاکٹرساجد الرحمان، پیرضیاالحق شاہ، مولانا عبدالستار سعیدی اور پیر آف گولڑہ غلام نظام الدین شاہ جامی بھی کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ پیرآف گولڑہ کی عدم دستیابی پر سید حبیب الحق شاہ کمیٹی میں شرکت کرینگے۔ ثالثی کمیٹی حکومت اوردھرنا منتظمین سے الگ الگ مذاکرات کر کے کمیٹی دھرنا ختم کرانے کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی۔
اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرانے کیلئے علماء کرام کی 5 رکنی ثالثی کمیٹی قائم کر دی گئی، جو حکومت اور دھرنا منتظمین سے مذاکرات کر کے مسئلے کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریگی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ثالثی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی پیرحسین الدین مہتمم جامعہ رضویہ راولپنڈی کریں گے۔ ڈاکٹرساجد الرحمان، پیرضیاالحق شاہ، مولانا عبدالستار سعیدی اور پیر آف گولڑہ غلام نظام الدین شاہ جامی بھی کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ پیرآف گولڑہ کی عدم دستیابی پر سید حبیب الحق شاہ کمیٹی میں شرکت کرینگے۔