خبرنامہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

اسلام آباد(ملت آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے 15 ستمبر کو توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر 12 اکتوبر کو توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ’ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری‘ جاری کیے تھے جنہیں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بینچ نے آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی معطل کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی جب کہ بینچ نے اس حوالے سے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔