اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس عامر فاروق نے عوامی نمائندوں کو انتخابی مہم سے روکنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشنز کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جلسہ جلوس کرنا سیاسی رہنماؤںکا حق ہے، الیکشن کمیشن کے تین نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس زیرالتوا کیسز ختم کیا جائے،آئین کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی جلوسوں اور عوامی رابطوں کا حق ہے تاہم الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے تین نوٹیفکیشن کو وقتی طور پر معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلیے نوٹس جاری کر دیا جبکہ کیس کی سماعت15 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
خبرنامہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کا حکم
