خبرنامہ

اسما قتل، ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں: اے پی سی کا مطالبہ

اسما قتل، ایف آئی آر میں

اسما قتل: ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں: اے پی سی کا مطالبہ

مردان: (ملت آن لائن) اسماء قتل کیس 14 ویں روز میں داخل ہوگیا، ملزمان تا حال گرفتار نہ ہوسکے جبکہ ضلعی حکومت کے زیر اہتمام اے پی سی اجلاس ختم ہو گیا۔ چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، ضلعی حکومت مردان کے زیر اہتمام اے پی سی میں پی ٹی آئی،اے این پی، مسلم لیگ، جے یو آئی (ف) پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے مقامی قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی نے صوبائی حکومت کی نمائندگی کی جبکہ زیادتی کی شکار کم سن بچی کے علاقہ عمائدین جرگہ سمیت خواتین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اے پی سی میں اسماء قتل کیس کی تازہ ترین صورت حال پر غور ہوا، سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کا خیر مقدم کیا گیا اور چیف جسٹس سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اے پی سی کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈویژونوں میں فرانزک لیباٹریاں قائم کی جائیں، ملزمان کی عدم گرفتاری پر تشویش ہے لہذا ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ایف ائی میں جنسی تشدد اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، چیف جسٹس کے سو موٹو نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہیں، تفتیش میں حساس ایجنسیوں کو بھی شامل کیا جائے۔