خبرنامہ

اسمبلی میں دنگل:‌تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) جمعرات کو قومی اسمبلی میں لڑائی مارکٹائی ، ہنگامہ آرائی ، پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ وزرا اور ارکان اسمبلی کے غیر مہذب روئیے کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق پر تحریک انصاف کے 23 ارکان کے دستخط ہیں ، تحریک استحقاق مسلم لیگ ن کے ورزا اور ارکان اسمبلی کے خلاف جمع کرائی گئی ہے ۔ تحریک استحقاق شاہد خاقان عباسی ، میاں منان ، ڈاکٹر صفدر اور دیگر کے خلاف جمع کرائی گئی ہے ، تحریک میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے ان ارکان نے جمعرات کو ایوان کے اندر پی ٹی آئی ارکان پر حملہ کیا ، گالیاں دیں ، خصوصاً شاہد خاقان عباسی نے گالیاں نکالیں ، شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران میاں منان نے فحش اشارے کیے ، ان ارکان نے خواتین کی طرف بھی اشارے کیے ، ان ارکان نے جان بوجھ کر اپوزیشن بنچ کی طرف ہلہ بولا ، ارکان نے غیر مہذب رویہ سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے ۔