واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہماری ترجیح اور مفاد میں ہے ،وہاں امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل سے ہی دیرپا امن ممکن ہے ۔بدھ کو یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے پاکستان کے امریکہ اور افغانستان سے تعلقات اور پاکستانی کردار پر گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہماری ترجیح اور مفاد میں ہے ،وہاں امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں ۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل سے ہی دیرپا امن ممکن ہے۔اعزاز چوہدری نے اپنے خطاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور معاشی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔
خبرنامہ
افغانستان میں امن ہماری ترجیح اور مفاد میں ہے
