قاہرہ ۔ 04 فروری (ملت+ اے پی پی)شمالی افعانستان میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 8 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو فریاب صوبے میں چیک پوسٹ پر نشہ آور اشیا دے کر مارا گیا۔بعض اطلاعات کے مطابق ان اہلکاروں کو ہلاک کرنے والا ان ہی کا ساتھی تھا جو حفیہ طور پر طالبان کے ساتھ کام کر رہا تھا، جبکہ ایک خبر ایسی بھی ملی ہے کہ مارنے والا شخص طالبان کمانڈر ہے اور وہ خود کو پولیس کے حوالے کر چکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک والد، دو بیٹے، دو داماد اور تین بھتیجے شامل ہیں۔صوبہ فریاب کے پولیس ترجمان نے خبر بتایا کہ مشتبہ شخص واپس طالبان کے پاس فرار ہو گیا ہے۔ تاہم فی الحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی سامنے نہیں آیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار معمول کے پولیس اہلکار تھے جبکہ چار ذیلی افسران تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں ان ہی کے ایک ساتھی نے نشہ آور اشیا دیں اور بعد میں ان پر فائرنگ کر دی۔ضلع المار کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام آٹھ اہلکاروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
خبرنامہ
افغانستان میں پولیس اہلکار نے 8 ساتھی اہلکاروں کو قتل کردیا
