خبرنامہ

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا سنا گیا

کابل (ملت آن لائن ) افغان دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے آواز سنی گئی ہے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جگہ کا تعین کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔