خبرنامہ

القدس میں مسلمان اور مسیحی متحد، ٹرمپ کا فیصلہ مسترد

القدس میں مسلمان اور مسیحی متحد، ٹرمپ کا فیصلہ مسترد
یروشلم: (ملت آن لائن) القدس کے معاملے پر مسیحی اور مسلمان شانہ بشانہ، مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحیوں نے ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ القدس کے مرکزی چرچ کے پادری نے ٹرمپ کے فیصلے کو عالمی امن کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ مسیحی شہری بھی کہتے ہیں کہ فلسطین کے مسیحی اور مسلمان اسرائیل کے خلاف ہم آواز ہیں۔ ٹرمپ کے اعلان کے فوری بعد ہی فلسطین میں کرسمس ٹریز کی روشنیاں بجھا کر مسلمانوں سے
یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔