الیکشن ڈیوٹی اور قوم کی خدمت پر مامور وطن کے 5 بیٹے شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق این اے 12 میں انتخابی سامان کی ترسیل کرنے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔راولپنڈی: (ملت آن لائن) الیکشن ڈیوٹی اور قوم کی خدمت پر مامور وطن کے 5 بیٹے شہید ہوگئے، میجرل جنرل آصف غفور کا کہنا ہے ادائیگی فرائض کے دوران شہادت سے بڑا کوئی رتبہ نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق این اے 12 میں انتخابی سامان کی ترسیل کرنے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں گری، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ قوم کے 5 بیٹوں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں۔