خبرنامہ

الیکشن کمیشن نےعمران خان کوانتخابی جلسوں میں غیراخلاقی زبان استعمال کرنےسےروک دیا

عمران خان کی

الیکشن کمیشن نےعمران خان کوانتخابی جلسوں میں غیراخلاقی زبان استعمال کرنےسےروک دیا۔

عمران خان کوجلسوں میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن نے طلب کیا تھا تاہم عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جگہ وکیل بابر اعوان کمیشن میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن کے4رکنی پینل نےسماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ عمران خان نے مخالف جماعت کے کارکنوں کو نامناسب لفظ سے پکارا۔اس پران کےوکیل بابر اعوان نے کمرہ عدالت میں سابق اسپیکرایاز صادق کی ویڈیو چلا کردکھادی۔ اس پرممبرسندھ عبدالغفارسومرو نے کہاکہ آپ اپنے نوٹس کا جواب دیں،باقیوں کو بھی نوٹس جاری ہورہے ہیں۔الیکشن کمیشن نےریمارکس دیئےکہ خان صاحب نے جلسہ میں ایک جماعت کے کارکنوں کو نامناسب لفظ سے پکارا۔جب بڑے لیڈرایسی زبان استعمال کریں تو دنیا میں اچھا تاثر نہیں جاتا۔ ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ ایسا ہو۔

الیکشن کمیشن کوبابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے تحریری یقین دہانی کرادی کہ آئندہ انتخابی جلسوں میں غیراخلاقی اورسخت بیانات نہیں دیں گے۔الیکشن کمیشن نے نوٹس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی۔

انتخابی مہم میں غیراخلاقی زبان کااستعمال کرنےپرالیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کل آج کو طلب کرلیا تھا۔نوٹس کے مطابق عمران خان ذاتی حیثیت میں یا وکیل کی وساطت سے پیش ہوسکتےتھے۔

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ شکایات اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے غیراخلاقی زبان استعمال کرنا جرم ہے۔

عمران خان نے پچھلے دنوں نوازشریف کے استعمال کےلیے ائیرپورٹ جانےوالوں کوگدھا کہاتھا۔ اس سے قبل وہ کراچی میں ووٹرزکےلیے زندہ لاشیں کااستعارہ بھی استعمال کرچکےہیں۔

اس سے قبل گذشتہ روزسرکاری ہیلی کاپٹرکےاستعمال پرنیب میں طلبی پر عمران خان نےانتخابی مصروفیات کے باعث پیش ہونے کے لیے مہلت مانگ لی۔ نیب کی جانب سےسوالنامہ تیارکیاگیا جس میں یہ پوچھاگیاکہسرکاری ہیلی کاپٹرایک سوچھیاسٹھ گھنٹے کیوں استعمال ہوا،سرکاری دستاویزمیں استعمال 74گھنٹے کیوں ظاہر کیا گیا،ہیلی کاپٹرکس حیثیت میں استعمال کیااوراخراجات کہاں سے ادا کیے۔

نیب کی طلبی پرعمران خان کے وکیل نےدرخواست جمع کرادی جس میں7 اگست کوپیش ہونے کی