عام انتخابات 2018ء فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھجوا دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار درکار ہیں۔ انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کی جائے گی۔
انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی جبکہ ملک بھر میں ایک لاکھ پچاسی ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔