اسلام آباد(ملت آن لائن)الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کا توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرایا۔
سماعت کے موقع پر بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ آرٹیکل 204کے تحت آتا ہے لہذا کارروائی کا اختیار سپریم اور ہائی کورٹ کے ججوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بنیادی آئینی حقوق کی بات کرنا چاہتا ہوں، الزام ہے کہ الیکشن کمیشن پر تعصب کا الزام لگایا گیا جب کہ اس کے پاس توہین عدالت کااختیار نہیں۔

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔