خبرنامہ

الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے خود کروں گا: عمران خان

الیکشن کیلئے

الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے خود کروں گا: عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے پارلیمانی بارڈ کا اجلاس آج ہوگا جسم میں انتخابی امیدواروں سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ دوسری جانب عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا اور اس مرتبہ پارٹی کاکوئی ٹکٹ فروخت نہیں کرسکےگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی خاص کوٹہ نہیں ہوگا، مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتار جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ انتخابی حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…کوئٹہ: دوگروپوں میں مسلح تصادم، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جو مسلح تصادم کی صورت اختیار کرگیا اور اس دوران دونوں گروپوں نے اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا۔ دونوں گروپوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے جب کہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا جب کہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔