خبرنامہ

الیکشن کے بعدبننے والی حکومت مضبوط نہیں ہوگی:طاہرالقادری

شریف برادرانشریف برادران

لاہورعوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہنا تھا کہ الیکشن کے بعد بننے والی حکومت مظبوط اور مستحکم نہیں ہوگی ۔الیکشن کے بعد عوامی مسائل کا حل نہیں دیکھ رہا۔

علامہ طاہر القادری یورپ کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کو وہی لوگ دھمکا رہے ہیں جنہیں نیب سے خطرہ ہے۔

الیکشن کے بائیکاٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بولے کہ ہمارے لیے ضروری تھا کہ اس الیکشن کو کینسل کرتے ہم اس جرم میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے۔الیکشن میں جرائم پیشہ افراد بھی پاک صاف ہوکر حصہ لینے پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں ہار جیت کی بجائے نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔25 جولائی کو سب کچھ سامنے آجائے گا۔۔

واضح رہے کہ طاہر القادری یورپ کے طویل دورے کے دوران لندن،بیلجئم،پولینڈ اور یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے اوراگست کے آخر میں وطن واپس پہنچیں گے۔