خبرنامہ

الیکشن 2018: اثاثوں کی صحیح قیمت بتانے والاسب سے ایماندارامیدوار

پی ٹی آئی

عام انتخابات میں جہاں بڑے بڑے سیاسی ناموں نے کروڑوں کی جائیداد کی قیمت لاکھوں اورہزاروں میں ظاہرکی اور اثاثوں کی کل مالیت کم سے کم دکھائی وہیں ایک امیدوارایسا بھی ہے جس نے اپنے اثاثوں کی مالیت موجودہ قیمت کے مطابق ظاہرکی ہے۔

حلقہ این اے 27 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارنورعالم خان 3 ارب 23 کروڑسے زائد اثاثوں کے ساتھ امیرترین امیدواروں میں شامل ہیں۔

نورعالم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی موجودہ مالیت ظاہر کرتے ہوئے سب صاف صاف بتادیا۔800 کنال زرعی زمین کے مالک ہیں جس کی مالیت 3 ارب 20 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کا بنی گالہ میں دو کنال پر مشتمل بنگلہ بھی ہے۔

ہریانہ پشاورمیں کئی کنال پررہائش گاہ اورحجرے کےعلاوہ لینڈ کروزر کی قیمت 1 کروڑ 10 لاکھ اور 2007 ماڈل کی ٹویوٹا گاڑی کی قیمت 14 لاکھ80 ہزارروپے ظاہر کی گئی ہے۔

نورعالم خان کا موقف ہے کہ میرے اثاثے چوری کے نہیں کہ چھپاتا پھروں ۔

اس کے علاوہ 200 تولے سونے کی قیمت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ ایماندار امیدوارکے اثاثوں میں 30 لاکھ روپے کا فرنیچربھی شامل ہے۔ پشاورمیں اراضی کی مالیت 40 لاکھ روپے فی کنال بتائی گئی ہے۔