امریکا مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ واپس لے، ملیحہ لودھی
یو یارک:(ًلت آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں تناؤبڑھے گا اس لیے امریکا مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ واپس لے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب میں کہا کہ کشمیراورفلسطین کےعوام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکارہیں، قابض افواج کشمیراورفلسطین میں مسلسل ظلم وجبرکررہی ہیں، کشمیراورفلسطین اقوام متحدہ کے چارٹرپرحل طلب مسئلے ہیں، امن کیلیے فوری حل طلب مسائل پرتوجہ دینا ضروری ہے، یہ مسائل اب حل ہونا چاہئیں جب کہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پربلاامتیازعملدرآمد کیا جائے۔
..
دنیا میں آج سال کا مختصرترین دن اور طویل ترین رات
کراچی:(ملت آن لائن) آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن دس گھنٹے پینتیس منٹ کا ہوگا، ہر سال 21یا 22دسمبرکودنیامیں مختصر دن ہوتا ہے۔ پاکستانیوں جلدی کام نمٹا لو، آج دن جلدی ختم ہوجائےگا، ہر سال کی طرح اس سال بھی دسمبر کی 21 تاریخ کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج سال کا مختصر ترین دن ہے، سورج صبح سات بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوا اور پانچ بج کر چھیالیس منٹ پر غروب ہوگا، دن کا مکمل دورانیہ عام دنوں سے تین گھنٹے پانچ منٹ چھوٹا ہوگا، یعنی دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ اسلام آباد میں آج نو گھنٹے چون منٹ کا دن ہوگا،لاہور میں دس گھنٹے پانچ منٹ اورکراچی میں دن کا دورانیہ دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ کل سے راتیں مختصر اور دن بڑے ہونا شروع ہوجائیں گے، تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ ہر سال اکیس یا بائیس دسمبرکومختصر دن ہوتا ہے۔