خبرنامہ

امریکا میں تعینات پاکستان سفیر کی زیر صدارت اجلاس

امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین زیادہ سے زیادہ تجارت کو فروغ دینے اور پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات ناگزیر ہیں۔

امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے پاکستانی سفارت خانے میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قونصلر سہولت سے متعلق معاملات، 2 طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی

پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پاک امریکا تجارت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور سفارت خانے اور قونصل جنرل کے اقدامات کی تعریف کی۔

اجلاس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔