امریکا کی شمالی کوریا کو ایٹمی تجربات پر سنگین نتائج کی دھمکی
امریکا نے کامیاب ہائیڈروجن بم تجربہ کرنے پر شمالی کوریا کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے جب کہ جنوبی کوریا نے بھی جنگی مشقیں شروع کردیں۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا اس کا بھرپور فوجی طاقت سے جواب دے گا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو اس کا مؤثر اور بھرپور جواب دیں گے۔
جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر توجہ دینی چاہیے جب کہ تمام ممالک شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے پر اتفاق کرچکے ہیں۔
شمالی کوریا کا انتہائی طاقتور ہائیڈروجن بم تیار کرنے کا دعویٰ
امریکی وزیر دفاع جیمس میٹیس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے کئی فوجی آپشن بھی موجود ہیں۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو اس قدر شدید تھا کہ اس کے باعث شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔