خبرنامہ

امریکہ کو افغانستان میں پاکستان کی ضرورت رہے گی؛مائیکل کوگلمین

امریکہ کو افغانستان میں پاکستان کی ضرورت رہے گی؛مائیکل کوگلمین

اسلام آباد: (ملت آن لائن) ولسن سینٹر کے مائیکل کوگلمین نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں پاکستان کی ضرورت رہے گی‘ پاک امریکہ تعلقات کا مشکل دور چل رہا ہے‘ موجودہ حالات کو کرکٹ گیم کی طرح لیا جاسکتا ہے جس میں پاکستان اور امریکہ ایک ہی جانب ہیں۔ پیر کو پاک امریکہ ٹریک ٹو مذاکرات کا چوتھا دور اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف‘ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ‘ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور سابق سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ولسن سینٹر کے مائیکل کوگلمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کا مشکل دور چل رہا ہے موجودہ حالات کو کرکٹ گیم کی طرح لیا جاسکتا ہے اس گیم میں پاکستان اور امریکہ ایک ہی جانب ہیں۔ امریکہ کو افغانستان میں پاکستان کی ضرورت رہے گی۔ موجودہ حالات میں امریکہ نے پاکستان پر دباؤ بڑھایا ہے۔

ولسن سینٹر کے مائیکل کوگلمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کا مشکل دور چل رہا ہے موجودہ حالات کو کرکٹ گیم کی طرح لیا جاسکتا ہے اس گیم میں پاکستان اور امریکہ ایک ہی جانب ہیں۔ امریکہ کو افغانستان میں پاکستان کی ضرورت رہے گی۔