امریکی اعلان کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورنے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس حافظ حمداللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور وہاں امریکی سفارتخانہ قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف قرار داد پیش کی گئی۔ قرارداد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا یہ معاملہ صرف امت مسلمہ کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا معاملہ ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورنے مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی۔ کمیٹی نے وزارت مذہبی امور سے حج کوٹہ الاٹ کرنے کی پالیسی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
خبرنامہ
امریکی اعلان کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور