خبرنامہ

امریکی طیاروں کی ہی فوجیوں پر بمباری، ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

نیو میکسیکو(ملت +آئی این پی)دنیا بھر میں اعلی ترین جنگی ٹیکنالوجی رکھنے کا دعویٰ کرنے والے امریکہ کی فضائیہ نے جنگی مشقوں کے دوران اپنے ہی فوجیوں پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ نیو میکسیکو کے ہولومین ائیرفورس بیس کے قریب پیش آیا جہاں جنگی مشقیں جاری تھیں کہ اس دوران 2 ایف سولہ طیاروں نے زمین پر موجود اپنے ہی اہلکاروں پر بم برسا دیے۔بمباری سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا سول کنٹریکٹر تھا۔فوری طور پر ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔