خبرنامہ

امریکی فوج نے شام میں مسجد کو نشانہ بنانے کی تردید کر دی

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی فوج نے شام میں مسجد کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں 40 شہریوں کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی دی، حملہ القاعدہ رہنماں کے اجلاس پر کیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی القاعدہ رہنماں کے اجلاس پر حملے کے باعثامریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کے ترجمان جان جے تھامس کا کہنا تھا کہ ہم نے مسجد کو نشانہ نہیں بنایا۔ مسجد وہاں سے 50 فٹ (15میٹر)دور ہے اس مقام سے جہاں پر القاعدہ کے رہنماں کا اجلاس جاری تھا، جس کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسجد ابھی بھی قائم ہے۔سینٹ کام نے مزید کہا کہ امریکی فوج نے 16 مارچ کو شام کے صوبے حلب کے علاقے الجنہ میں القاعدہ کے رہنماں کی ملاقات کے مقام پر فضائی حملہ کیا، جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔بعد ازاں سینٹ کام کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ حملے کی جگہ واضح نہیں تھی۔ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی معلومات کے مطابق مسجد کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 42 افراد کی ہلاکت ہوئی۔