لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک) انارکلی بازار میں آگ نے کئی خاندانوں کے خواب خاکستر کر دیئے،گنپت روڈ پر واقع پلازے میں آتشزدگی ،8 گھنٹے تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں، 15ریسکیو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، زندگی کی جمع پونجی راکھ بن گئی ،متاثرہ تاجر بے بسی کی تصویر بنے تکتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق اناکلی گنپت روڈ پر آگ ایک دکان میں شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،شہریوں نے اپنی مدد آپ آگ بجھانے کی کوشش لیکن جب شدت میں اضافہ ہوا تو ریسکیو کو طلب کیا گیا ،8 گھنٹے بعد آگ پر قابوپا لیا گیا ، ریسکیو کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں ، پلازے میں زیادہ تر دکانیں سجاوٹ کے سامان کی تھیں ، تاجروں کا کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ انارکلی بازار میں آگ سے متاثرہ دکانوں کے مالکان امدادی کارروائی میں تاخیر پر ریسکیو عملے پر برہم دکھائی دئیے ، کہتے ہیں دکانوں کے شٹر اور تالے توڑ دئیے جاتے تو اس قدر نقصان نہ ہوتا۔
خبرنامہ
انارکلی:گنپت روڈ پرلگی آگ پر8گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
