انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں: بلاول بھٹو
لاہور:(ملت آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، ناکام لیگ ہمیشہ ناکام ہی رہی ہے۔ بلاول بھٹو کہا 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو موقع ملے گا، عمران خان ڈر رہے ہیں کہ اگر الیکشن وقت پر ہوئے تو وہ ہار جائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا مردم شماری کو متنازعہ بنایا گیا، مردم شماری پر ہمارے تحفظات دور کریں نتائج تسلیم کرلیں گے، 60 لاکھ لوگوں کو شمار نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا پی ایس پی اور متحدہ نے ایک دوسرے پر بہت سنگین الزامات لگائے، دونوں جماعتوں نے جو کچھ کیا اسکا جواب دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں، پرویز مشرف پر سنگین مقدمات ہیں، انہیں پاکستان آکر عدالتوں میں پیش ہونا چاہئے۔
بلاول بھٹو کہا 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو موقع ملے گا، عمران خان ڈر رہے ہیں کہ اگر الیکشن وقت پر ہوئے تو وہ ہار جائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا مردم شماری کو متنازعہ بنایا گیا، مردم شماری پر ہمارے تحفظات دور کریں نتائج تسلیم کرلیں گے، 60 لاکھ لوگوں کو شمار نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا پی ایس پی اور متحدہ نے ایک دوسرے پر بہت سنگین الزامات لگائے، دونوں جماعتوں نے جو کچھ کیا اسکا جواب دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں
خبرنامہ
انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں: بلاول بھٹو