خبرنامہ

انتخابات کی سیکورٹی کےلیےاہم فیصلے کرلئےگئے

عام انتخابات کی سیکیورٹی کیلئےاہم فیصلےکرلئےگئے۔بیلٹ پیپرزکی چھپائی اور ترسیل کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر بھی فوجی جوان موجود ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے شفاف انتخابات کیلئے انتخابی عمل کے دوران قیام امن ضروری قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن ارکان،ڈی جی ملٹری آپریشن، سیکرٹری دفاع ،چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز آف پولیس شریک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے اور تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔ امید ہے تمام ادارے عام انتخابات میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ شفاف انتخابات کیلئے انتخابی عمل کے دوران قیام امن ضروری ہے۔

اجلاس میں انتخابات کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ کیاگی۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی زیر نگرانی ہوگی۔ حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز تعینات ہوگی اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔