ملک بھرمیں بیس ہزارسے زائد پولنگ اسٹیشنزاورساٹھ ہزارپولنگ بوتھز حساس قراردےدئیےگئے۔حساس ترین پولنگ اسٹیشنزکی تعداد کتنی ہے،اس حوالےسےالیکشن کمیشن کی طرف سےتاحال رپورٹ فائنل نہ ہوسکی۔
عام انتخابات کی گہما گہمی میں تیزی آگئی مگرملک بھر میں کتنے پولنگ اسٹیشنزحساس ترین ہیں،ابھی تک تعین نہ ہوسکا۔25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کیلئے 85 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکی فہرست تیارکرلی گئی ہے۔ 20 ہزار789 سینٹرزجبکہ ساٹھ ہزاربوتھزکو حساس قراردے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سب سےزیادہ حساس اسٹیشنزخیبرپختونخوامیں ہیں جن کی تعداد7 ہزار 3 سو 86 ہے۔یہاں21 ہزار158 پولنگ بوتھزکوبھی حساس قراردیاگیا۔صوبہ سندھ میں 5 ہزار 776 جبکہ پنجاب میں بھی5ہزار 686 پولنگ اسٹیشنز حساس قرارپائے۔
بلوچستان میں سب سے کم حساس پولنگ اسٹیشنزہیں اوریہ تعداد صرف ایک ہزار 768 ہے۔وفاقی دارالحکومت کے 173 پولنگ اسٹیشن اور573 پولنگ بوتھز بھی حساس فہرست میں آگئے۔
سیکیورٹی نکتہ نظر سے حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔