اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)سینیٹ اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے جواب پر ایوان کشت زعفران بن گیا،ایم کیو ایم کی سینیٹر خوش بخت شجاعت نے سوال کیا کہ درخت لگائے توجاتے ہیں انہیں سیدھارکھنے کیلئے بھی کوئی فارمولاہے،جس کے جواب میں طارق فضل چوہدی نے کہا کہ انسانوں اوردرختوں کوسیدھاکرنیکاایک ہی فارمولاہے،ڈنڈا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی دارلحکومت میں نئے درخت لگانے کے حوالے سے سوال پرایم کیو ایم کی سینیٹر خوش بخت شجاعت نے سوال کیا کہ درخت لگائے توجاتے ہیں انہیں سیدھارکھنے کیلئے بھی کوئی فارمولاہے،جس کے جواب میں طارق فضل چوہدی نے کہا کہ انسانوں اوردرختوں کوسیدھاکرنیکاایک ہی فارمولاہے،ڈنڈا،ڈنڈوں کے علاوہ پنجروں کااستعمال بھی کیا جاتا ہے، اس موقع پر وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے جواب پر ایوان میں قہقہے لگنا شروع ہوگئے ۔
خبرنامہ
انسانوں اوردرختوں کوسیدھاکرنیکاایک ہی فارمولاہ؛ اور وہ ہے ’’ڈنڈا‘‘:طارق
