بارباڈوس (ملت + آئی این پی) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزکوتیسرے ون ڈے میں 186رنزسے شکست دیکر 3میچز کی سیریزمیں کلین سوئپ شکست دیدی،ویسٹ انڈیز کی ٹیم تیسرے ون ڈے میں 329رنز ہدف کے تعاقب میں 40ویں اوور میں142رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،ویسٹ انڈیز کے6بیٹسمین ڈبل فیگرزت میں بھی داخلہ نہ ہو سکے ۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اورلیام پلنکٹ نے3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایلکس ہیلزمیچ اورکرس ووکس سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ برج ٹاؤن بارباڈوس میں کھیلے گئے تیسرے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیزنے جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے ایلکس ہیلزاورجوروٹ کی سنچریوں کی بدولت 328کا مجموعہ بنایا۔ہیلزاورروٹ نیدوسری وکٹ پر192رنزکی شراکت قائم کی، ہیلز110اورروٹ نے101رنزکی اننگزکھیلی،الزاری جوزف نے4اورجیسن ہولڈرنے3شکارکئے۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 40ویں اوورمیں صرف 142رنزپرڈھیرہوگئی،6بیٹسمین ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے۔انگلینڈ کی جانب سیکرس ووکس اورلیام پلنکٹ نے3،3کھلاڑیوں کوپویلین واپس بھیجا، ایلکس ہیلزمیچ اورکرس ووکس سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
خبرنامہ
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزکو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا
