خبرنامہ

اورنج لائن میٹرو ٹرین کیخلاف انکوائری شروع

اورنج لائن میٹرو ٹرین کیخلاف انکوائری شروع
لاہور:(ملت آن لائن) پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج لائن میٹرو ٹرین مظہر حیات خان کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نے چیف انجینئر ٹیپا کو پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج لائن میٹرو ٹرین مظہر خان کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اورنج ٹرین کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر انجینئرنگ ٹیپا مظہر خان پر ٹینڈرز میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے ۔اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انکوائری میں 2014 سے 2015 تک دیئے گئے ٹینڈرز کی چھان بین کی جائے گی۔ دو سالوں میں خلاف قانون اور ڈیزائن کے برعکس بننے والے میگا پراجیکٹس کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین کیخلاف انکوائری کیلئے درخواست اینٹی کرپشن کوبھی جمع کرا دی گئی ہے۔