اورنج ٹرین منصوبہ، سپریم کورٹ کا آج اہم فیصلہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) لاہور میں اورنج لائن ٹرین بنے گی یا نہیں؟ سپریم کورٹ کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سترہ اپریل کو اورنج ٹرین کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو منصوبے کے گیارہ تاریخی مقامات پر تعمیرات روکنے کا حکم دیا تھا۔ پنجاب حکومت نے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں، سات ماہ اور اکیس روز کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔
خبرنامہ
اورنج ٹرین منصوبہ، سپریم کورٹ کا آج اہم فیصلہ