خبرنامہ

اورکزئی ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں ڈرون

اورکزئی ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

ہنگو:(ملت آن لائن) اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی ڈرون حملہ، حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر3 ساتھیوں سمیت ہلاک
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ہے۔ حملے میں2 افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔وفاق کے زیرانتطام قبائلی علاقوں (فاٹا) کی اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں حقانی گروپ کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔
پاک افغان سرحدی علاقوں میں ڈرون حملے، 2 شدت پسند ہلاک اس سے قبل رواں ماہ 17 جنوری کو بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔