خبرنامہ

آئرلینڈ نے بھی آنگ سان سوچی کواسکی اوقات بتادی

آئرلینڈ نے بھی آنگ سان سوچی کواسکی اوقات بتادی
ڈبلن: (ملت آن لائن) آئرلینڈ نے فریڈم آف دی سٹی آف ڈبلن ایوارڈ واپس لے لیا، یہ اعزاز سوچی کی جانب سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی روک تھام نہ کرنے پر واپس لیا گیا۔ میانمار کی رہنما کو دیئے گئے ایوارڈ کی واپسی کا فیصلہ سٹی کونسل میں ووٹنگ سے ہوا۔ اعزاز منسوخ کرنے کے حق میں 59 جبکہ اس کیخلاف دو ووٹ آئے۔ میانمار میں اس حالیہ بحران کی وجہ سے نوبیل امن انعام یافتہ سوچی کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔