اوکاڑہ میں نیشنل ہائی وے پرآئل ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے پر جانے والا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس سے نکلنے والا ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا۔ پولیس نے حادثے کے بعد سڑک کو ایک میٹر تک سیل کردیا ہے۔
ڈی سی او کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سونے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس نے غفلت برتنے پر ڈرائیوراورکلینر کو گرفتار کرلیا ہے۔