خبرنامہ

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن کی نیب میں تیسری پیش

آشیانہ ہاؤسنگ

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن کی نیب میں تیسری پیش

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد دوبارہ نیب میں پیش ہوگئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں طلب کیا تھا۔ فواد حسن فواد تقریباً ایک گھنٹہ نیب کےدفتر میں رہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ نیب حکام نے فواد حسن فواد کو اس حوالے سے سوالنامہ بھی دیا ہے۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اس سے قبل بھی دو مرتبہ اسی کیس میں نیب لاہور کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی گرفتار کررکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔